بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب،کسی کشتی یا ماہی گیر کے لاپتا ہونے کی کوئی اطلاع نہیں: ترجمان دفتر خارجہ

بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب،کسی کشتی یا ماہی گیر کے لاپتا ہونے کی کوئی ...
بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب،کسی کشتی یا ماہی گیر کے لاپتا ہونے کی کوئی اطلاع نہیں: ترجمان دفتر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کہتے ہیں کہ جھوٹ کے پاو¿ں نہیں ہوتے اور بالآخر پکڑا ہی جاتا ہے لیکن کچھ جھوٹے ایسے ہوتے ہیں جن کے جھوٹ پر جھوٹ پکڑے جاتے ہیں اور ان کی خوب جگ ہنسائی ہوتی ہے لیکن وہ پھر بھی اپنے جھوٹ کی عادت سے باز نہیں آتے۔
پاکستان کے پڑوسی ملک بھارت کا شمار بھی ایسے ہی جھوٹوں کی فہرست میں ہوتا ہے جو ایک جھوٹ بولتا ہے اور پھر اسے چھپانے کیلئے سینکڑوں جھوٹ گھڑتا ہے لیکن ہر بار اسے منہ کی ہی کھانا پڑتی ہے۔ بھارت نے سرجیکل سٹرائیک سمیت متعدد جھوٹ بولنے کے بعد ایک اور دعویٰ بھی کیا تھا کہ انہوں نے ایک پاکستانی کشتی ضبط کی ہے جبکہ 9 افراد کو حراست میں لیا ہے لیکن اسے اس بار بھی منہ کی کھانا پڑی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی دعوے کے بعد کشتی کے معاملے پر متعلقہ حکام سے رابطہ کیا گیا اور مبینہ کشتی کو ضبط کرنے کے بھارتی دعوے کی تحقیقات کرائی گئیں لیکن بھارت کا یہ دعویٰ جھوٹا ثابت ہوا ۔ پاکستانی حکام کے مطابق کسی کشتی یا ماہی گیر کے لاپتا ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -