”لہوردا ٹیشن“ میں پنجاب کا  حقیقی کلچرہوگا،شاہد لطیف بیگ

”لہوردا ٹیشن“ میں پنجاب کا  حقیقی کلچرہوگا،شاہد لطیف بیگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)نئی پنجابی فلم ”لہور دا ٹیشن“ میں پنجاب کے حقیقی کلچرکو فلمایا جائے گاجس میں پنجاب کا کلچر،پیار محبت،مزاح اور وہ سب کچھ جو فلم بین ایک اچھی فلم میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار نئی پنجابی فلم”لہور دا ٹیشن“ کے نوجوان فلمساز شاہد لطیف بیگ نے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہاکہ اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری کو اچھی فلموں کی اشد ضرورت ہے اس لیئے میں نے اس کام کا بیڑہ اٹھایاہے ”لہوردا ٹیشن“ سچ مچ کی بڑی سکرین کی فلم ہو گی جس میں سب لوگ پروفیشنل اور نامور ہوں گے۔شاہد لطیف بیگ نے کہاکہ اس فلم کے لیئے اداکار شفقت چیمہ،اکبر چوہدری،شاہد سونواور ناصر بیراج کو فائنل کر لیا گیاہے۔
جبکہ باقی کاسٹ مکمل کی جارہی ہے فلم کا میوزک شروع کردیا گیا ہے جس میں بھنگڑا کنگ شاہد سونو اور ناصر بیراج نے دوگانے ریکارڈ کروادئیے ہیں جبکہ باقی میوزک تیار کیا جارہاہے۔شاہدلطیف بیگ نے مذید کہاکہ اس فلم کی شوٹنگ کے لیئے لوکیشنز فائنل کرلی گئی ہیں جن پر جلدفلم کے گانے سے اوپننگ کردی جائے گی۔

مزید :

کلچر -