تھانے میں بھی واردات، چور چھت توڑ کر اسلحہ اور دیگر سامان لے اڑے

تھانے میں بھی واردات، چور چھت توڑ کر اسلحہ اور دیگر سامان لے اڑے
تھانے میں بھی واردات، چور چھت توڑ کر اسلحہ اور دیگر سامان لے اڑے
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاڑکانہ(ویب ڈیسک) سندھ میں پولیس کے تھانے بھی محفوظ نہیں رہے، چور باڈہ تھانے کے مال خانے کی چھت توڑ کر سرکاری اسلحہ اور سامان چوری کرکے لے گئے۔

آج نیوز کے ذرائع کے مطابق نامعلوم چوروں نے باڈہ تھانے میں گھس کر اسلحہ اور قیمتی سامان چوری کیا، چور سرکاری پراپرٹی میں شامل دیگر قیمتی سامان بھی ساتھ لے گئے۔

چور تھانے سے سرکاری سامان چوری کرکے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔