ڈاکٹر توقیر شاہ کو وزیراعظم کا مشیربرائے کیبنٹ ڈویژن بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد (آئی این پی ) ڈاکٹر توقیرشاہ کووزیراعظم کا مشیربرائے کیبنٹ ڈویژن بنانے کاحتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹرتوقیر شاہ کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا، توقیرشاہ اس وقت ورلڈ بینک میں اگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پرکام کررہے ہیں۔
علاوہ ازیں ڈاکٹرتوقیر شاہ کی ورلڈ بینک میں تعیناتی ختم ہونے میں ابھی دوسال باقی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی درخواست پر ڈاکٹرتوقیرشاہ ورلڈ بینک سے استعفی دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر توقیر شاہ وزیراعظم آفس، کابینہ ڈویژن امور کے ذمہ دار ہونگے اور وہ شہباز شریف کی ہدایت پر ڈاکٹر توقیر شاہ پاکستان واپس پہنچ چکے ہیں۔
ڈاکٹر توقیر شاہ جو ماضی میں موجودہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔ وہ شہباز شریف کے قابل اعتماد ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں۔توقیر شاہ بیورو کریسی سے متعلقہ حکومتی امور پر نظر رکھیں گے اور اس کے علاوہ وزیر اعظم کے شروع کردہ منصوبوں کے نگران بھی ہوں گے۔