حنیف عباسی نے محمود خان اچکزئی کو ملک دشمن قرار دے دیا

حنیف عباسی نے محمود خان اچکزئی کو ملک دشمن قرار دے دیا
حنیف عباسی نے محمود خان اچکزئی کو ملک دشمن قرار دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی ملک دشمن ایجنڈے پر کاربند ہیں، ایسے وقت میں جب مغربی سرحد پر پاکستان نے دراندازی کا منہ توڑ جواب دیا ہے ،محمود خان دراندازی کرنے والوں کی ہمدردی میں بات کر رہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ اس عمر میں اتنا جھوٹ بولتے ہوئے یہ شرماتے بھی نہیں، شہباز شریف کی اپنے بھائی سے وفاداری پر بات کرنے سے پہلے محمود خان اپنے گریبان میں جھانکیں۔حنیف عباسی نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ مشرف کی وزیراعظم بننے کی پیش کش کو شہباز شریف نے ٹھکرا دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اپنے بھائی کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دینے والے شہباز شریف نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں جبکہ محمود خان منافقت کی سیاست کرتے رہے، جھوٹ اور مکر ان کا وطیرہ بن چکا ہے۔

مزید :

قومی -