کراچی میں کرپٹو ٹریڈر سے 3 لاکھ ڈالر لوٹنے والے پولیس اہلکار سمیت7 افراد گرفتار
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ضلع غربی سے شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے معاملہ پر اغوا میں ملوث پولیس اہلکار سمیت 7 افراد گرفتار کرلیے گئے۔ سینئر سپرنٹڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) اینٹی وہیکل۔لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) انیل حیدر کے مطابق ملزمان نے شہری کے اکاؤنٹ سے 3 لاکھ 40 ہزار ڈالر اپنے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کیے۔
ایس ایس پی انیل حیدر نے کہا کہ ملزمان عادی جرائم پیشہ اور اس سے قبل بھی جیل جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغوی شہری کرپٹو کرنسی کا کاروبار کرتا ہے، اسے 25 دسمبر کو اغواء کیا گیا تھا۔