پاکستانی کرکٹر جویریہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

پاکستانی کرکٹر جویریہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں
پاکستانی کرکٹر جویریہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور سینیر بیٹر جویریہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔جویریہ خان اور وقاص کی شادی کی پروقار تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں انکے عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی۔

 شادی کی تقریب میں سابق قومی ویمن کپتان بسمہ معروف اور معروف آل راؤنڈر فاطمہ ثنا سمیت دیگر پاکستانی ویمن کرکٹرز بھی شریک ہوئیں۔35 سالہ جویریہ خان قومی ویمن ٹیم کی جانب سے 116 ون ڈے اور 112 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکی ہیں۔جویریہ نے مئی 2008 میں سری لنکا کیخلاف میچ سے ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا۔ ون ڈے میچز میں انہوں نے پاکستان کیلئے 2885 رنز جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں 2018 رنز سکور کیے ہیں۔انہوں نے اپنا آخری او ڈی آئی میچ 2022 میں بھارت جبکہ آخری ٹی ٹوئنٹی فروری 2023 میں آئرلینڈ کیخلاف کھیلا تھا۔

مزید :

کھیل -