ملکی صنعتیں بحال ہونے سے ہی ملک ترقی کر سکتا ہے، عمر سرفراز
لاہور (پ ر) ای سی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شیخ عمر سرفراز نے کہا ہے کہ ملکی صنعتیں بحال ہونے سے ہی ملک ترقی کر سکتا ہے۔ پاکستان کی معیشت کی مضبوطی اور ترقی کا دارومدار اس کے صنعتی شعبے کی بحالی اور ترقی پر ہے۔ جب تک ملک کی صنعتیں فعال نہیں ہوں گی، ملکی معیشت بھی ٹھوس بنیادوں پر ترقی نہیں کر سکے گی۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ صنعتی شعبے کو مزید فروغ دینے کیلئے پالیسیاں مرتب کرے، تاکہ سرمایہ کاری بڑھ سکے اور مقامی صنعتوں کی ترقی ممکن ہو۔ اگر حکومت صنعتکاروں کو درپیش مسائل اور چیلنجز کا حل نکالے تو پاکستان کی صنعتیں عالمی مارکیٹ میں بہتر پوزیشن حاصل کر سکتی ہیں، جس سے نہ صرف روزگار کے مواقع بڑھیں گے بلکہ ملکی معیشت بھی مستحکم ہو گی۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حکومت کو صنعتی سیکٹر کی ترقی کیلئے مالی سہولتیں فراہم کرنی ہوں گی۔
تاکہ صنعتکار اور سرمایہ کار ملک میں اپنے کاروبار کو مزید بڑھا سکیں۔