لیاقت پور،آئل ایجنسی میں خوفناک آگ،شعلے، بھگڈر
رحیم یارخان،لیاقت پور(بیورو رپورٹ،، نمائندہ پاکستان،نامہ نگار)واپڈا روڈ پر محمد اعظم نامی شخص نے اپنی دکان میں آئل ایجنسی قائم کر کے یونٹ لگا رکھا ہے گزشتہ(بقیہ نمبر3صفحہ7پر)
شب اس ایجنسی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے شعلے دور دور تک دیکھے گئے ریسکیو 1122 نے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا بتایا گیا ہے کہ مذکورہ واقعہ میں 8 لاکھ روپے کا پٹرول جل گیا اگر اس آتشزدگی پر قابو نہ پایا جاتا تو آگ اردگرد کے رہائشی مکانات اور دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی، واضح رہے کہ لیاقت پور سٹی کے مصروف بازاروں اور رہائشی علاقوں سمیت تحصیل بھر کے قصبات، اڈوں، نہروں کے پلوں، چکوک اور مواضعات میں سیکڑوں کی تعداد میں ایسے بارود کے اڈے قائم ہیں مگر ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو رہی مذکورہ ایجنسیاں بااثر افراد کی ملکیت بتائی جاتی ہیں جو انسدادی کارروائیاں کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سنگین اور شرمناک الزامات کے تحت مقدمات درج کروا دیتے ہیں اسی وجہ سے سول ڈیفنس اور مقامی انتظامیہ اپنی عزت بچانے کی خاطر ان کے خلاف ایکشن سے گریزاں رہتی ہے مقامی شہریوں محمد اقبال، محمد عزیر، محمد عمر، محمد عاطف اور دیگر نے وزیر اعلی مریم نواز شریف، چیف سیکرٹری، کمشنر بہاولپور اور ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان سے اپیل کی ہے کہ جگہ جگہ قائم بارود کے ان اڈوں کو فوری طور پر مستقل بند کیا جائے ورنہ کوئی سانحہ رونما ہو سکتا ہے دوسری طرف ڈپٹی کمشنر رحیم یار خاں نے غیر قانونی آئل ایجنسی میں آگ لگنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر سے پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت وضاحت طلب کرلی ہے۔