سندھ میں سیلابی صورتحال کے باعث وبائی امراض میں اضافہ ، محکمہ صحت نے اعدادوشمار جاری کر دیئے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ میں سیلابی صورتحال کے باعث وبائی امراض میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، محکمہ صحت کے مطابق گیسٹرو ، جلدی بیماریوں، ڈینگی، ملیریا، ڈائریا سے اب تک 6لاکھ 60ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق دمہ اور سینے کی مختلف بیماریوں سے ایک لاکھ 32ہزار 485افراد متاثر ہوئے ہیں، مختلف جلدی امراض کے اب تک ایک لاکھ 42ہزار 709کیسز سامنے آچکے ہیں، ایک لاکھ 49ہزار سے زائدافراد ڈائریا کے شکار ہوئے ہیں،
رپورٹ کے مطابق ملیریا کے ایک لاکھ 37ہزا ر سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں، جبکہ ڈینگی کے 2ہزار 731کیسز رپورٹ ہوئے ہیںِ ،آنکھوں کی مختلف بیماریوں کے 19ہزار 17کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔