ارشد ندیم کے ساتھ نظر آنیوالی خاتون کیا واقعی ان کی اہلیہ ہیں؟ حقیقت سامنے آگئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیرس اولمپک میں ملک و قوم کا نام روشن کرنےو الے ارشد ندیم آج کل ایک تنازعے کا شکار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وی لاگر کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ارشد ندیم کے ساتھ ایک خاتون موجود ہیں ، جن سے متعلق دعویٰ کیا گیا کہ یہ خاتون ارشد ندیم کی اہلیہ ہیں، وی لاگر کی جانب سے خاتون کے لباس کو تنقید کانشانہ بنایا گیا ، وی لاگر نے کہا کہ جیسے جیسے ارشد ندیم کو مقبولیت اور پیسہ مل رہا ہے ، ان کی اہلیہ کے کپڑے چھوٹے ہوتے جارہے ہیں، وی لاگر نے الزام لگایا کہ مقبولیت حاصل کرنے کے بعد ارشد ندیم اپنے اخلاق و ثقافت کو بھول گئے ہیں۔
تاہم اب یہ حقیقت سامنے آئی ہے کہ مذکورہ ویڈیو میں نظر آنیوالی خاتون ارشد ندیم کی اہلیہ نہیں ہیں بلکہ ایک صحافی ہیں اور یہ ویڈیو ابرار الحق کی جانب سے ارشد ندیم کے اعزاز میں منعقد کی جانیوالی تقریب کے دوران کی ہے۔