حریت رہنماﺅں شبیر احمد شاہ، ایاز اکبر کی انسانی بنیادوںرہائی کا مطالبہ

حریت رہنماﺅں شبیر احمد شاہ، ایاز اکبر کی انسانی بنیادوںرہائی کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد اسمبلی کے رکن اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا( مارکسٹ) کے رہنما محمد یوسف تاریگامی نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ اور ایاز اکبر کی رہائی کا مطالبہ ہے۔ غیر قانونی طور پر نظر شبیر احمد انتہائی متعدد امراض کا شکار ہیں جبکہ ایاز اکبر کی اہلیہ شدید علیل بتائی جا تی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد یوسف تاریگامی نے نام نہاد اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران کہا کہ شبیر احمد شاہ کی صحت اچھی نہیں جبکہ ایک اورمحبوس حریت رہنما ایاز اکبر کی اہلیہ شدید بیمار ہیں لہذا دونوں کو انسانی بنیادوں پر رہا کیا جائے ۔ تاریگامی نے کہا کہ مقبوضہ علاقے کی موجودہ صورت حال اس بات کی متقاضی ہے کہ قابض انتظامیہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مفاہمتی عمل کا آغا ز کرے۔ انہوںنے کہا کہ سیاسی رہنماﺅں کی گرفتاری کی وجہ سے عوام میں عدم اطمینان پایا جاتا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -