اسفندیار ولی آج جلسہ سے خطاب کرینگے
صوابی( بیورورپورٹ) اے این پی کے سر براہ اسفند یار ولی خان آج پانچ اپریل کو نماز جمعہ کے بعد لوزونہ شادی ہال لویہ لار پنج پیر میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرینگے جس میں قوم پرست رہنما محمد سلیم خان ایڈوکیٹ باقاعدہ طور پر اے این پی میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔ پارٹی کے صوابی انٹر چینج پر اسفند یار خان کا استقبال کر کے ایک بڑے جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ لائیں گے #