اوکاڑہ: مچھر سے بچاؤ کیلئے جلائے گئے اپلوں سے آتشزدگی، 3 کمسن بہن بھائی جھلس کر جاں بحق

اوکاڑہ: مچھر سے بچاؤ کیلئے جلائے گئے اپلوں سے آتشزدگی، 3 کمسن بہن بھائی جھلس ...
اوکاڑہ: مچھر سے بچاؤ کیلئے جلائے گئے اپلوں سے آتشزدگی، 3 کمسن بہن بھائی جھلس کر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوکاڑہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )اوکاڑ ہ کے نواحی قصبے 31 جی ڈی میں گھر میں آگ لگنے سے 2کمسن بھائی اور ان کی بہن جھلس کر جاں بحق ہوگئی۔
نجی ٹی وی" جیونیوز" نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ قصبہ 31 جی ڈی کے رہائشی زاہرے خان کے 3 کمسن بچے ایک ہی چارپائی پر چادر اوڑھے سو رہے تھے اور گھر والوں نے مچھر سے بچاؤ کیلئے چارپائی کے قریب اپلے جلا رکھے تھے۔
پولیس کے مطابق اپلوں کی آگ بستر کی چادر کو لگی جس نے تینوں بچوں کو لپیٹ میں لے لیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ آگ سے 4 سالہ شیزہ اور 2سالہ قمرموقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ تیسرے بچے 7 سالہ عبداللہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ بھی جانبر نہ ہوسکا۔