پاکستان میں معدنی انقلاب کا آغاز, ریکو ڈک میں سونے اور تانبے کے ذخائر معاشی استحکام کے ضامن

پاکستان میں معدنی انقلاب کا آغاز, ریکو ڈک میں سونے اور تانبے کے ذخائر معاشی ...
 پاکستان میں معدنی انقلاب کا آغاز, ریکو ڈک میں سونے اور تانبے کے ذخائر معاشی استحکام کے ضامن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( طیبہ بخاری سے )  پاکستان میں معدنی انقلاب کا آغاز,  ریکو ڈک میں سونے اور تانبے کے ذخائر معاشی استحکام کے ضامن ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان منرلز انویسٹمینٹ فورم 2025 کے ذریعے پاکستان میں معدنی انقلاب کا آغاز   ہو گیا ۔بلوچستان سے خیبر پختونخوا تک پھیلا ہوا تیتهیان میٹالوجینک بیلٹ سونا، تانبہ، لوہا، قیمتی پتھر اور دیگر نایاب معدنیات سے مالا مال ہے ۔

ریکو ڈک میں دنیا کے بڑے سونے اور تانبے کے ذخائر میں شامل ہیں جو معاشی استحکام کے ضامن  ہیں ۔ریکو ڈک صرف ایک کان نہیں بلکہ  پاکستان کے معدنی خواب کی تعبیر ہے  ۔

ذرائع نے  بتایا ہے کہ نیوٹیک، نیوٹک، سیج اور ہنر فاؤنڈیشن مائننگ ماہرین تیار کر رہے ہیں  ۔پاکستانی نوجوان ارجنٹینا اور زیمبیا میں مائننگ کی جدید تعلیم حاصل کر رہے ہیں  ۔

نیشنل منرل ہارمونائزیشن فریم ورک 2025 کے ذریعے سرمایہ کاری دوست ماحول کی بنیاد رکھ دی گئی  ہے جس سےمائننگ سیکٹر میں مقامی افراد کو تربیت اور روزگار کے سنہری مواقع فراہم  ہونگے۔پاکستان منرلز انویسٹمینٹ فورم کے ذریعے وسائل سے مالا مال علاقوں میں ترقی اور روزگار کی نئی راہیں کھل گئیں۔