ایم کیو ایم پاکستان نے سیل دفاترکھولنے کا مطالبہ کر دیا:جیو نیوز کا دعوی

ایم کیو ایم پاکستان نے سیل دفاترکھولنے کا مطالبہ کر دیا:جیو نیوز کا دعوی
ایم کیو ایم پاکستان نے سیل دفاترکھولنے کا مطالبہ کر دیا:جیو نیوز کا دعوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے سیل دفاتر دوبارہ کھولنے کے لیے گورنر سندھ کو درخواست دے دی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایم کیوایم پاکستان نے یہ فیصلہ پاکستان میں نئے وزیراعظم کے انتخاب کے بعد کیا ہے، ایم کیوایم پاکستان نے ایک فہرست گورنر سندھ کو دی ہے جس کے مطابق200 سے زائد یونٹ اور 26 سیکٹر دفاتر شامل ہیں،جو سیل ہیں ۔سیاسی جماعت کی تالہ بندی کا سلسلہ ایم کیو ایم کے بانی کی 22اگست کی تقریر کے بعد شروع ہوا تھا۔

پی ٹی آئی کا کراچی میں جنگ اور جیو گروپ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ،صحافی نے مظاہرے میں شریک شخص سے پوچھا کہ یہ مظاہرہ کس چیز کا ہے تو جواب ملا ہمیں معلوم نہیں

مزید :

کراچی -