"میری دعائیں بھارت میں ہونے والے ٹرین حادثے کے متاثرین کیلئے ہیں": محمد رضوان کا تعزیتی پیغام

"میری دعائیں بھارت میں ہونے والے ٹرین حادثے کے متاثرین کیلئے ہیں": محمد رضوان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( سپورٹس نیوز ) پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور اوپنر بیٹر محمد رضوان نے بھارت میں 3جون کو ہونیوالے مسافر ٹرینوں کے المناک حادثے پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔  ٹوئیٹر پر محمد رضوان نے اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا کہ " انسانی جانوں کا ضیاع ہمیشہ ہی تکلیف دہ ہوتا ہے ، میری دعائیں بھارت میں ہونے والے ٹرین حادثے کے متاثرین کیلئے ہیں"۔

واضح رہے کہ  3جون  کو  بھارتی ریاست اڑیسہ میں2 مسافر ٹرینیں ایک ٹریک پر آکر آپس میں ٹکرا گئیں تھیں، اس خوفناک تصادم میں 288 افراد ہلاک اور 900 افراد زخمی ہوئے تھے۔

مزید :

کھیل -