احسن اقبال نے تحریک انصاف اور عمران خان کا شکریہ کیوں ادا کیا ۔۔۔؟

احسن اقبال نے تحریک انصاف اور عمران خان کا شکریہ کیوں ادا کیا ۔۔۔؟
احسن اقبال نے تحریک انصاف اور عمران خان کا شکریہ کیوں ادا کیا ۔۔۔؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ )سینئر رہنما مسلم لیگ( ن) احسن اقبال نے تحریک انصاف اور عمران خان کا  شکریہ  ادا کر دیا ۔نجی ٹی وی کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ  تحریک انصاف  اور اس کے بانی کی حماقتوں پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔وہ حماقتیں کرکے اپنا نقصان اور ہمیں فائدہ پہنچا رہے ہیں۔

 پروگرام   میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ نئی حکومت آنے کے بعدسب سے زیادہ سوال معیشت کے مستقبل کے حوالے سے ہورہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے حلف اٹھانے کے بعدپہلا اجلاس ہی معاشی صورتحال کے حوالے سے کیا ہے۔وزیراعظم نے معاشی صورتحال کی بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پرلائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 پروگرام میں سینئر رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے بھی شرکت کی ۔