190ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کب سنایا جائے گا؟ جانیے

190ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کب سنایا جائے گا؟ جانیے
190ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کب سنایا جائے گا؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس کا فیصلہ 13 جنوری تک مؤخر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالتی عملے کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا آج رخصت پر ہیں، 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس کا فیصلہ 13 جنوری کو سنایا جائے گا۔عدالتی عملے نے نیب پراسیکیوٹر اور پی ٹی آئی وکلاء کو بھی فیصلے کی نئی تاریخ سے آگاہ کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈ کا فیصلہ 18 دسمبر کو محفوظ کیا تھا، پہلے 23 دسمبر کو کیس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم عدالت نے فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ ملتوی کرکے 6 جنوری مقرر کی تھی، اب کیس کا فیصلہ سنانے کی تاریخ 13 جنوری مقرر کی گئی ہے۔

مزید :

قومی -