’’مریم نواز ہیلتھ کلینک“ کی لانچنگ، وزیر اعلیٰ  پنجاب  نے ڈاکٹرز کو کنٹریکٹ لیٹر دیدیئے

’’مریم نواز ہیلتھ کلینک“ کی لانچنگ، وزیر اعلیٰ  پنجاب  نے ڈاکٹرز کو ...
’’مریم نواز ہیلتھ کلینک“ کی لانچنگ، وزیر اعلیٰ  پنجاب  نے ڈاکٹرز کو کنٹریکٹ لیٹر دیدیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب ترقی کی شاہراہ پر،مفت اور بہترین علاج…… سب کے لیے۔پنجاب کے مراکز صحت جدید کلینک میں بدل گئے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے 90 شاہراہ قائد اعظم میں منعقد ہ تقریب میں شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے پنجاب میں اپنی نوعیت کے پہلے ”مریم نواز ہیلتھ کلینک“لانچ کردیا۔ پنجاب بھر میں 150 مراکز صحت ”مریم نواز ہیلتھ کلینک“ میں تبدیل ہونگے۔  اعلیٰ پرائیویٹ کلینک کی طرز پر جدید ترین اور صاف ہسپتالوں میں ہر بنیادی سہولت میسر ہوگی۔ مریم نواز ہیلتھ کلینک میں انٹری سے علاج تک تمام سسٹم ڈیجیٹل ہوگا۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے ڈاکٹرز کو مریم نواز ہیلتھ کلینک پراجیکٹ کے کنٹریکٹ لیٹر تقسیم کیے۔ صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے وزیر اعلی مریم نواز  کو ”سپر سی ایم“کا خطاب دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے ڈاکٹر ز کو سٹیج پر بلا لیا، ڈاکٹرز میں گھل مل گئیں اور خوشگوار موڈ میں بات چیت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے ڈاکٹر ز کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔