قادیانی کسی صورت اقلیتی کمیشن میں شامل نہیں ہوں گے،اعجاز چودھری

قادیانی کسی صورت اقلیتی کمیشن میں شامل نہیں ہوں گے،اعجاز چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ یہ بات ذہن نشین کرلیں کہ ختم نبوت ؐ کے حوالے سے عمران خان بطور وزیراعظم واضح پالیسی رکھتے ہیں اور یہ بات میں کلیئر کردوں کہ قادیانیوں کو غیر مسلم سمجھنے کے سواان کے ساتھ کوئی اور رویہ روا نہیں رکھا جائے گا، قادیانیوں کو کسی صورت میں بھی اقلیتی کمیشن میں شامل نہیں کیا جائے گا۔اعجازاحمدچوہدری نے مزید کہاکہ کوروناکی وبانے پورے ملک اور معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، کرونا وباء سے سب سے زیادہ لاہور متاثر ہے، سماجی فاصلوں کو برقرار رکھا جائے۔


، ماسک پہننے کے ساتھ ہاتھوں کو باقاعدگی سے دھویا جائے، عام آدمی اور چھوٹے تاجر کی زندگیوں کوآسان بنانے کے لئے ہمارے فرائض میں شامل ہے کہ ایساانتظام کیا جائے تا کہ ہفتے کے چھ روز کے لئے مختلف کاروبار کو کھولا جا سکے، شہروں میں زون بنا کر اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ عوام کسی جگہ پر اکٹھے یا جمع نہ ہو۔