پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں منفی رجحان،282 پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں منفی رجحان،282 پوائنٹس کی کمی
پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں منفی رجحان،282 پوائنٹس کی کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج نیا ریکارڈ  بنا کر  منفی رجحان پر بند ہوا ہے۔ 

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا اور ایک موقع پر تاریخ کی بلند ترین سطح 92 ہزار 966 بنائی لیکن اس کے بعد کاروبار  کے اختتام تک انڈیکس میں کمی کا سلسلہ رہا جو 282 پوائنٹس کمی سے 92 ہزار 21 پر اختتام پذیر ہوا ہے۔آج بازار میں 88 کروڑ 91 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 30 ارب 47 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 42 ارب روپے کم ہوکر 11 ہزار 816 ارب روپے ہے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی 100  انڈیکس 366 پوائنٹس اضافے سے 92 ہزار 304 کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا جب کہ کاروباری دن کی بلند ترین سطح 92 ہزار 514 پوائنٹس تھی۔ 

مزید :

بزنس -