کوٹ ادو،مزدورہائی ٹرانسمیشن لائن سے ٹکراکرشدید زخمی،حالت نازک

کوٹ ادو،مزدورہائی ٹرانسمیشن لائن سے ٹکراکرشدید زخمی،حالت نازک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)چوبارہ کی تعمیرکے دوران مزدوراوپرسے گزرنے والی 66کے وی ٹرانسمیشن لائن سے ٹکراگیا،کرنٹ لگنے سے حالت تشویشناک،ہسپتال(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)
 داخل کرادیاگیا، مزدور کے ٹکرانے کے بعدٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرگئی،کوٹ ادورنگپورٹرانمیشن لائن بند،گریڈ اسٹیشن رنگپور سمیت جنوبی پنجاب کے کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے اسسٹنٹ انجینئرٹرانسمیشن کی مدعیت میں مالک مکان سمیت مز دورکیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے نواحی چک نمبر 568 ٹی ڈی اے میں فہدتارڑ66کے وی کوٹ ادو رنگپورٹرانسمیشن لائن کیٹاورنمبر 52/94اور52/94کے نیچے اپنا چوبارہ تعمیرکررہاتھا کہ چوبارہ پر چڑھامزدورغلام مصطفی 66کیوی لائن سیکرنٹ کا شکارہوگیا،ریسکیو 1122نیموقع پرپہنچ کرمزدورکو تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال چوک سرورشہید منتقل کردیا گیا،کرنٹ لگنیکے بعدکوٹ ادورنگپورٹرانسمیش لائن ٹرپنگ کیبعد بندہوگئی جس سے رنگپور سمیت کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے،دوسری طرف میپکو نے ایکشن لیتیہوئیکنسٹرکشن کی محکمہ واپڈا سے اجازت نہ لینے، ٹرانسمیشن لائن کے نیچے نئے خطرناک اور ناجائز گھر چوبارہ بنانے اور محکمہ کو لائن کی شفٹنگ بارے درخواست نہ دینیپراسسٹنٹ انجینئر ٹرانسمیشن ایس ایس اینڈ ٹی ڈویژنمیں پکوعزیزاللہ شاہ نیزیرتعمیرچوبار ہ کے مالک فہد تارڑسمیت مزدور غلام مصطفی کے خلاف تھانہ چوک سرورشہید میں استغاثہ بھیجوادیا، پولیس تھانہ چوک سرورشہید نے عزیزاللہ کی مدعیت میں چوبارہ مالک فہدتارڑ سمیت مزدورغلام مصطفی کے خلاف مقدمہ نمبر 544/22زیر دفعہ462ایم کے تحت مقدمہ درج کرلیا،