بلوچستان میں گیس سلنڈر کا دھماکہ، 8 افراد جاں بحق

بلوچستان میں گیس سلنڈر کا دھماکہ، 8 افراد جاں بحق
بلوچستان میں گیس سلنڈر کا دھماکہ، 8 افراد جاں بحق
سورس: Social Media

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے ضلع واشک میں ویلڈنگ کی دکان میں ہونے والے گیس سلنڈر کے دھماکے میں آٹھ افراد جان کی بازی ہار گئے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق دھماکہ واشُک کی سب تحصیل ماشکیل میں ہوا۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ قریب کی چار دکانیں بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ لیویز کا کہنا ہے کہ تمام لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔