26 نومبر کے لاتعداد لوگ لاپتا، لال مسجد آپریشن کی طرح لاشیں دفنائی گئیں: عمران خان

26 نومبر کے لاتعداد لوگ لاپتا، لال مسجد آپریشن کی طرح لاشیں دفنائی گئیں: عمران ...
26 نومبر کے لاتعداد لوگ لاپتا، لال مسجد آپریشن کی طرح لاشیں دفنائی گئیں: عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانی نے کہا لال مسجد آپریشن کی طرح لاشیں دفنائی گئی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کیس توشہ خانہ کے پہلے کیس جیسا ہے۔علیمہ خان نے کہا کہ القادر یونیورسٹی کیس میں چھ تاریخ کو سزا سنائی جانی ہے، القادر اور توشہ خانہ ٹو کیس عدالتوں میں ختم ہوجائیں گے۔

علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے عدلیہ کا مذاق بنایا گیا ہے، بانی نے کہا ہے کہ کسی کہنے پر ڈیل نہیں کروں گا میں ہر کیس لڑوں گا۔علیمہ خان نے عمران خان کے حوالے سے کہا کہ جن لوگوں نے پارٹی چھوڑی ان کے کیسز معاف کردیئے گئے۔

 ان کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا نو مئی کی سازش پہلے سے کی گئی تھی، بانی نے پھر 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کیا ہے۔علیمہ خان نے کہا کہ 26 نومبر کے لاتعداد لوگ مسنگ ہیں، بانی نے کہا لال مسجد آپریشن کی طرح لاشیں دفنائی گئی ہیں۔