مستحقین میں فی کس 12 ہزار روپے تقسیم کئے گئے،مولانا احسان اللہ
خیبر (بیورورپورٹ)ضلع خیبر کے تینوں ہسپتالوں کو زکواۃ چیئرمین نے غریب اور مستحق مریضو ں کے علاج معالجہ کیلئے چیکس دئیے پہلی دفعہ ہسپتالوں کو زکواۃ کے چیکس دئیے گئے ضلع بھر میں قائم چیئرمین کمیٹیاں غریب مستحق مریضوں کی تصدیق کے بعد ہسپتال میں علاج معالجہ کے لئے ان کو بھیج دے گا ضلع خیبر زکواۃ چیئر مین مولانا احسان اللہ جنیدی نے لنڈیکوتل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ضلع خیبر میں 86کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں جو ٹوٹل 36500000روپے 2614مریضوں کو فی کس 12000روپے دئیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کو بیڈز کے حساب سے چیکس دئیے گئے ہیں جس میں ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو پانچ لاکھ، جمرود سول ہسپتال کو دو لاکھ چھیاسی ہزار اور باڑہ ہسپتال کو تین لاکھ کے چیکس دئیے گئے مولانا احسان اللہ جنیدی نے کہا کہ فندز کو مریضوں پر خرچ کرنے کیلئے ہسپتالوں کے ساتھ کمیٹی قائم کی گئی جسمیں تین ڈاکٹرہونگے اور ایک شخص زکواۃ چیئرمین کی طرف سے ہو نگے انہوں نے کہا کہ زکواۃ سے کسی کو نقد رقم نہیں دی جا ئیگی بلکہ انکا علاج معالجہ کیا جائیگا جبکہ بڑی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کا علاج خیبر پختونخواہ کے دوسرے ہسپتالوں میں بھی کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ ہسپتال جب فنڈ سے مریض کیلئے دکان سے میڈیسن خریدے گا تو پہلے ٹینڈر کرکے اسکے بعد ایک میڈیسن دکان کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کرے گا معاہدے کے مطابق اس دکان سے صرف میڈیسن لی جائیگی جو ہر تین مہینے بعد انکا آڈٹ بھی کیا جا ئیگا اس میں کسی قسم کی کرپشن نہیں ہو گی مولانا احسان اللہ جنیدی نے کہا کہ ضلع بھر میں قائم کیمٹیاں اور چیئرمین کسی شخص کو نقد رقم کیلئے نہ بھیجے کیونکہ کسی کو بھی نقد رقم نہیں دی جائیگی بلکہ غریب اور مستحْق مریضوں کو بھیجے تا کہ انکا علاج صحیح طریقے سے ہو سکے انہوں نے کہا کہ کینسر،گردوں،یرقان،اور دل کے مریضوں کا آپریشن اور انکا علاج دوسرے ہسپتالوں میں بھی کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ زکواۃ چیئرمین کا دفتر پہلے پشاور میں تھا لیکن اب غریب لوگوں کیلئے دفتر جمرود میں کھول دیا گیا تاکہ ضلع خیبر کے لوگوں کو آسانی ہو گی۔