سیاسی استحکام کےلئے حکومت اور سیاسی جماعتوں میں مذاکرات ضروری، سعید منیس

سیاسی استحکام کےلئے حکومت اور سیاسی جماعتوں میں مذاکرات ضروری، سعید منیس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلسی (نامہ نگار) الحاج سعید احمد خان منیس سابق ایم این اے نے کہا ہے کہ ہر رمضان کی طرح اس بار بھی مسجد اقصی(بقیہ نمبر38صفحہ6پر )
 میں نماز پڑھنے والے فلسطینیوں پر وحشت و بربریت اسرائیلیوں کی جانب سے کھلی دہشت گردی ہے جو قابل مذمت ہے اس پر اقوام متحدہ کی خاموشی مجر مانہ ہے ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے مذاکرات کی تجاویز 23 کروڑ عوام کو پولرائزیشن سے بچائے گی اور سیاستدانوں کے جمہوری کردار کوعوام کی نظروں میں مستحکم کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ایک محب وطن جماعت ہے اور اس کے رہنماں نے جمہوریت کے لیے ناقابل فراموش قر بانیاں دیں اس جماعت کے قائد کو عوام نے تین بار وزیر اعظم منتخب کیا ۔الحاج سعید احمد خان منیس نے کہا کہ 14 جماعتی اتحاد ملک کے تمام صوبوں کی مشترکہ قیادت کا حامل ہے۔