بی جے پی کو  27 سال بعد بڑی جیت مل گئی

بی جے پی کو  27 سال بعد بڑی جیت مل گئی
بی جے پی کو  27 سال بعد بڑی جیت مل گئی
سورس: سورس: Face book

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )نئی دہلی اسمبلی کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو شکست ہوگئی، بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) 27 سال بعد نئی دہلی اسمبلی کے انتخابات میں کامیاب ہوگئی۔

"جنگ " کے مطابق بھارتی میڈیا نے بتایا کہ بی جے پی کی نئی دلی انتخابات میں کامیابی پر پارٹی ہیڈکوارٹرز میں جشن کا سماں ہے۔بی جے پی نے دہلی اسمبلی انتخابات میں واضح برتری حاصل کرکے حکومت بنانے کےلیے درکار اکثریت عبور کر لی ہے، نئی دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اپنی نشست ہار گئے۔

بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق بی جے پی نے 70 میں سے 48 اور اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے 22 نشستیں حاصل کیں، کانگریس ایک بھی نشست حاصل نہیں کر سکی۔