ڈسپلن کی خلاف ورزی پرعدالتی ملازمین و افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
لاہور (نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے اپنے ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری، یونیفارم اور آفیشل کارڈ کی پابندی پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں برانچز کے اسسٹنٹ رجسٹرارز اور سپروائزرز کے خلاف بھی کارروائی کاسرکلر جاری کردیا ۔ایڈیشنل رجسٹرار ایچ آر خالد سعید وٹو کی طرف سے جاری ہونے والے سرکلر کے مطابق مجاز حکام نے عدالتی عملے کی بائیو میٹرک حاضری، یونیفارم اور آفیشل کارڈ کی بار بار پابندی نہ کرنے نوٹس لیا جبکہ یونیفارم نہ پہننے اور سرکاری کارڈ نہ لگانے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی بائیو میٹرک حاضری، یونیفارم اور آفیشل کارڈ کی پابندی کے سرکلر پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں برانچز کے اسسٹنٹ رجسٹرارز اورسپروائزرزکے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
ڈسپلن