عمران خان کا پارلیمانی سیاست میں سرگرم ہونے کافیصلہ ،آج قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کرینگے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی سیاست میں سرگرم ہونے کافیصلہ کیا ہے اور آج قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ہنگامہ خیز ہونے کا امکان ہے ، وزیراعظم عمران خان آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی طلب کرلیا ہے جس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر مشاورت کی جائے گی ،اجلاس میں اپوزیشن سے نمٹنے، مہنگائی اور تنقید پر حکمت عملی بنے گی۔