عمران خان کی یہ تصویر وائرل ہور ہی ہے اس میں وہ دیوار کیوں پھلانگ رہے ہیں ؟ خواجہ آصف نے ایسی بات بتا دی کہ سن کر آپ بھی ہنس پڑیں گے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور مہنگائی کے طوفان نے عوام کے ہوش اڑا رکھے ہیں جس پر حکومت کو پہلے ہی سخت تنقید کا سامنا ہے تاہم اب عمران خان کی سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائر ل ہو رہی ہے جس پر ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے انتہائی دلچسپ تبصرہ کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر عمران خان کی یہ تصویر وائر ل ہو رہی ہے جس میں وہ لکڑی کی بنی ہوئی دیوار پھلانگ رہے ہیں جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا یہ کہناہے کہ وہ ” آئی ایم ایف “ سے بھاگ رہے ہیں تاہم یہ تصویر خواجہ آصف کی نظروں سے گزری اور انہوں نے اسے شیئر کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ ” عمران خان دراصل پولیس سے بھاگ رہے ہیں جوکہ انہیں عدلیہ بحالی کی تحریک کے دوران گرفتار کر نے کیلئے آئی تھی ، انہوں نے دس فٹ کی دیوار پھلانگی ، یہ واقعہ انہوں نے حامد میر کو بھی بتایا تھا ۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے حال ہی میں اچانک گورنر سٹیٹ بینک کو ہٹا دیا اور ان کی جگہ باقر رضا کو یہ ذمہ داری سونپ دی گئی ہے جو کہ آئی ایف ایم کے ماضی میں سرگرم کارکن رہے ہیں تاہم اس کے علاوہ وفاقی وزیر خزانہ کو ہٹاتے ہوئے ان کی جگہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو تعینات کیا گیا اور وہ بھی ماضی میں آئی ایم ایف کے ساتھ منسلک رہے ہیں جبکہ حکومت اس وقت قرضے کیلئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے ۔