ڈاکٹر عافیہ صدیقی سزاکیخلاف اپیل پرآمادہ ہو گئی ہیں ، وزیر خارجہ

ڈاکٹر عافیہ صدیقی سزاکیخلاف اپیل پرآمادہ ہو گئی ہیں ، وزیر خارجہ
ڈاکٹر عافیہ صدیقی سزاکیخلاف اپیل پرآمادہ ہو گئی ہیں ، وزیر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی سزاکیخلاف اپیل پرآمادہ ہو گئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینٹ کا اجلاس ہوا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے تحریری جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی سزاکیخلاف اپیل پرآمادہ ہو گئی ہیں ،عافیہ صدیقی اپنے کیس سے متعلق مکمل باخبر ہیں،وزیرخارجہ نے کہاکہ امریکی نظام کے مطابق صرف عافیہ ہی اپیل کرسکتی ہیں،عافیہ کی واپسی کامعاملہ امریکی حکام سے مسلسل اٹھارہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہوسٹن میں پاکستانی قونصل جنرل عافیہ سے مسلسل ملاقات کرتے ہیں،عافیہ صدیقی کی واپسی کیلئے امریکاکودرخواست کی ہے۔