وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی طبیعت خراب، ہسپتال پہنچادیا گیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کو طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا اسلام آباد میں موجود تھے جہاں انہیں دل کی تکلیف ہوئی جس پر انہیں اے ایف آئی سی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا کا علاج جاری ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر کو انجائنا کی تکلیف ہوئی ہے۔
وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنا تھی تاہم دل کی تکلیف کے باعث وہ اجلاس میں نہ پہنچ سکے جس کے باعث اسمبلی میں وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے ان کی جگہ سوالوں کے جواب دیے۔