دل مضطرب کی تمنا ۔ ۔ ۔
تکلف میں شوخی، شرارت، قیامت
شرارت میں کچھ کچھ متانت، قیامت
صراحی سی گردن پہ لہراتی زلفیں
ابھرتا ہوا قدوقامت، قیامت
تو اس کی گلی کا مکیں ہے؟ نہیں ہے؟
ترا دل ہے اب تک سلامت! قیامت
کھنکتے ہوئے لب و لہجے میں مستی
تبسم میں گھلتی حلاوت، قیامت
سلام و دعا کے بہانے بہانے
محبت سے پہلے مروت، قیامت
پگھلتا پگھلتا پگھل ہی گیا میں
بدن کی ہے ایسی حرارت، قیامت
دل مضطرب کی تمنا، ارادے
دل نارسا کی ملامت ، قیامت