جناب کپتان کی طرف سے مشروط معافی کا اعلان 

جناب کپتان کی طرف سے مشروط معافی کا اعلان 
جناب کپتان کی طرف سے مشروط معافی کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

جناب  کپتان نے نو مئی واقعات میں مشروط معافی مانگنے کا اعلان کر دیا اور یہ گرما گرم خبر سوشل میڈیا کی زینت تو بنی ہی لیکن تمام اخبارات میں بھی بڑی بڑی شہہ سرخیوں کے ساتھ شائع ہوئی اور خبر کے مطابق جناب کپتان کی طرف سے کہا گیا کہ واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لائی جائے اور اگر انکی پارٹی کا کوئی بھی بندہ جلاؤ گھیرؤ میں ملوٹ ہوا تو اسے پارٹی سے نکال دیا جائے گا اور معافی بھی مانگوں گا اور جناب کپتان کا مزید کہنا تھا کہ انکے دس ہزار لوگوں کو جیل میں ڈالا گیا پارٹی پہ پابندی لگائی ہمیں الیکشن نہیں لڑنے دیا گیا جناب کپتان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں بنگلہ دیش سے بھی برے حالات ہیں حسینہ واجد کی طرح خدشہ ہے کہ حکمران نواز شہباز زرداری بھی ملک سے فرار نا ہو جائیں اس لئے انکا نام بھی ای سی ایل میں ڈالا جائے جبکہ دوسری طرف وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ اپنے ہی ملک پہ حملہ کرنا دہشت گردی ہے معافی غلطی پہ ہوتی ہے لیکن جرم کی سزا ہوتی ہے جبکہ دیگر حکومتی رہنما بھی جناب کپتان کی معافی کو فرسٹریشن و مایوسی کا نام دے رہے ہیں اور یقینا جو کچھ بھی نو مئی کو ہوا وہ سب کے سامنے ہے اور یقینا سانحہ مئی کو ایک سال سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہے اور تاحال  سانحہ نو مئی کے ذمہ داران کو سزا مل سکی اور نا ہی ابتک اصل حقائق سامنے آ سکے کہ کیا ہوا کیوں ہوا اور کیسے ہوا اور یقینا یہ بات پہلے بھی سامنے آ چکی کے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سب کے سامنے لائی جائیں اور یقینابہت سے ایسے بھی ہیں جنکا سانحہ نو مئی سے تعلق بھی نہیں لیکن وہ پھر بھی قید میں ہیں صرف اس لئے کہ وہ رستے سے گزر رہے تھے اور یقینا انصاف سب کے ساتھ ہونا چاہیے تمام پاکستانی قوم بھی اسی انتظار میں ہے کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی الگ ہو ہو سکے یقینا پاکستانی قوم جو ہے وہ بھی یہی چاہتی ہے کہ سانحہ نو مئی کے حقائق جلد از جلد سامنے لائے جائیں اور سانحہ نو مئی کے ملزمان کو بے نقاب کیا جائے اور انہیں سخت سے سخت سزا بھی دی جائے اور یقینا سانحہ نو مئی کے ملزمان کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے کیونکہ جو کچھ نو مئی کو ملک بھر میں ہوا وہ یقینا بدترین دہشت گردی ہی سمجھی جا سکتی ہے اور پاکستانی تاریخ کی کتابوں میں بھی سانحہ نو مئی سیاہ حروف میں رقم ہو چکا ہے اور اب دیکھتے ہیں کہ مزید کیا ہوتا ہے آیا واقعی سانحہ نو مئی کے اصل حقائق  سامنے آ سکیں گے یا نہیں یہ بات بھی وقت ہی بتا سکتا ہے  لیکن امید ہے کہ مزید جو بھی ہو گا اچھا ہی ہو گا اورجناب کپتان جو مشروط معافی مانگ رہے ہیں انکو معافی مل جائیگی اور بہت سے دوستوں کا خیال ہے کہ جناب کپتان جو ہیں انکی معافی کے اعلان کو قبول کر لیا  جائے اور نئی  روایت قائم کرتے ہوئے جناب کپتان کو رہا کر دیا جائے اور اگر واقعی جناب کپتان کو رہا کر دیا جائے تو یہ میدان سیاست میں مثبت اور اچھی خبر ہو گی اب مزید فی الحال کیا کہیں آپ سے لیکن  اجازت تو لے ہی سکتے ہیں آپ سے  فی الوقت دوستوں تو ملتے ہیں جلد ایک بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگہبان رب راکھا۔

مزید :

رائے -کالم -