حارث رؤف کی حالت کیسی، کیا جنوبی افریقا کیخلاف میچ کھیل پائیں گے؟جانیے

حارث رؤف کی حالت کیسی، کیا جنوبی افریقا کیخلاف میچ کھیل پائیں گے؟جانیے
حارث رؤف کی حالت کیسی، کیا جنوبی افریقا کیخلاف میچ کھیل پائیں گے؟جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی طبیعت کے حوالے سے اچھی خبر آئی ہے تاہم ان کی جنوبی افریقا کیخلاف میچ میں دستیابی کا فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم آج کراچی روانہ ہوگی،پاکستان کرکٹ ٹیم کل ٹریننگ سیشن نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کرے گی،ٹرائی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈنے پاکستان کو شکست دی تھی،پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ 12فروری کو کھیلا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حارث رؤف پہلے سے بہتر محسوس کررہے ہیں،ٹیم مینجمنٹ ساؤتھ افریقا کیخلاف حارث رؤف کو کھلا کر رسک نہیں لینا چاہتی، ساؤتھ افریقا کیخلاف میچ میں حارث رؤف کو آرام دیئے جانے کا امکان ہے،حارث رؤف سے متعلق حتمی فیصلہ ایم آر آئی کی رپورٹس کی روشنی میں کیا جائے گا۔

دوسری جانب جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم آج صبح کے سیشن میں ٹریننگ کرے گی،نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کا آج آپشنل ٹریننگ سیشن ہوگا،ٹرائی سیریز کا دوسرا میچ کل ساؤتھ افریقااور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔

مزید :

کھیل -