صدر آصف علی زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کیلئے لزبن روانہ
![صدر آصف علی زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کیلئے لزبن روانہ](https://dailypakistan.com.pk/digital_images/large/2025-02-09/news-1739111249-6465.jpg)
اسلام آ باد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر آصف علی زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کے لئے لزبن روانہ ہوگئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ صدر آصف علی زرداری آج پرتگال کے شہر لزبن روانہ ہوگئے جہاں وہ پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر ان کے جانشین پرنس رحیم آغا خان سے تعزیت کریں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ دورے کے دوران صدر مملکت پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا سے بھی ملاقات کریں گے۔