حکومت کا عبدالستار ایدھی کیلئے نشان امتیاز اور سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کا اعلان
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے عبدالستار ایدھی کے انتقال پر ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے عبدالستار ایدھی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ دفنانے اور نشان امتیاز سے نوازنے کا اعلان کر دیاہے۔نوازشریف کا کہناتھا کہ ان کی خواہش تھی کہ وہ خود ایدھی صاحب کے جنازے میں شرکت کریں لیکن صحت اجازت نہیں دیتی ۔وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر وزیراعلیٰ شہبازشریف ایدھی صاحب کے جنازے میں شرکت کریں گے ۔نوازشریف کا کہناتھا کہ عبدالستارایدھی کو مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے۔
واضح رہے کہ عبدالستار ایدھی کے انتقال پر وزیراعظم نوازشریف ،صدر مملکت ممنون حسین ،آرمی چیف جنر ل راحیل شریف ،سابق صدر آصف علی زرداری ،بلاول بھٹو زرداری اور عمران خان سمیت دیگر سیاسی و حکومتی شخصیات نے اظہار افسوس کیاہے ۔
سندھ اور خیبر پختون خواہ حکومت کی جانب سے عبدالستار ایدھی کے انتقال پر تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیاگیاہے۔