اے کربلاکے شہیدو!سلام کہتے ہیں۔۔۔
جہاں کی آنکھ کے تارے نبیؐ کے پیارے حسینؓ
عزیزِ جاں سے ہمارے نبیؐ کے پیارے حسینؓ
میں بھول جاﺅں تو کیسے شہید پیاسوں کو
وہ تیرے راج دلارے نبیؐ کے پیارے حسینؓ
اے کربلاکے شہیدو!سلام کہتے ہیں
جہاں کے چاند ستارے نبیؐ کے پیارے حسینؓ
جو تیرے ساتھ تھے پیاسے ،سلام ہے اُن پر
فرات ہی کے کنارے نبیؐ کے پیارے حسینؓ
سلام اُن پہ جو پیاسے تھے ایک صحرا میں
وہ دن ہیں دس جو گزارے نبیؐ کے پیارے حسینؓ
لہو میں اپنے نہائے وجود کیا مہکے
وہ گل جو رب نے سنوارے نبیؐ کے پیارے حسینؓ
کلام :گل بخشا لوی (کھاریاں )