فیصل قریشی کا ذاتی پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے پہلا پراجیکٹ

فیصل قریشی کا ذاتی پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے پہلا پراجیکٹ
فیصل قریشی کا ذاتی پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے پہلا پراجیکٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) سینئراداکار فیصل قریشی نے ذاتی پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے پہلے پراجیکٹ کا آغاز کردیا ہے ۔فیصل قریشی کا شمار ملک کے نامور فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے کیرئر کا آغاز چائلڈ سٹار کے طور پرکرتے ہوئے بچپن میں ہی کامیابیاں سمیٹیں۔ان کی والدہ افشاں قریشی بھی ملک کی نامور اداکارہ ہیں۔فیصل قریشی نے اداکاری کے ساتھ ساتھ میزبان کے طور پر اپنی منفرد شناخت بناتے ہوئے مارننگ شو کی میزبانی کی جبکہ اب انہوں نے پروڈکشن کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے ۔ ان کے پہلے پراجیکٹ کا آغاز گزشتہ روز کراچی میں ہوا جس کا ورکنگ ٹائٹل’’بابا کی جان‘‘رکھا گیا۔ اس ڈرامے کی کہانی فائزہ افتخار نے تحریر کی ہے جبکہ ڈائریکشن کے فرائض علی فیضان انجام دے رہے ہیں۔ ڈرامے کی کاسٹ میں فیصل قریشی، صبا حمید، مدیحہ امام،علی انصاری، فریال محمود،عادلہ خان، عامر قریشی،ٹیپو شریف، عریشہ رازی، شہریارزیدی اور افشاں قریشی شامل ہیں۔ پروڈکشن ہاوس کے قیام اور پہلا پراجیکٹ شروع کرنے پر ٹی وی انڈسٹری سے وابستہ بہت سے افراد اور فیصل قریشی کو مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغام ارسال کئے ہیں۔

مزید :

کلچر -