جوڈیشل مجسٹریٹ شکرگڑھ نے دانیال عزیز پر فرد جرم عائدکردی
شکرگڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن)جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کو دھمکیوں اور دفعہ 144کی خلاف ورزی کیس میں دانیال عزیز پر فرد جرم عائدکردی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں دانیال عزیز کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،سینئر سیاستدان دانیال عزیز جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے دانیال عزیز پرفرد جرم عائد کردی،دانیال عزیز نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے شفاف ٹرائل کا مطالبہ کر دیا۔
خیال رہے کہ دانیال عزیز پر الیکشن کے روز پولیس کو دھمکیاں اور دفعہ 144کی خلاف ورزی کا مقدمہ تھا۔