کالعدم جماعت کا مطلوب کمانڈر حافظ نثار پولیس مقابلے میں مار اگیا ، ساتھی گرفتار : ڈی پی او
بٹگرام(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان کا مطلوب کمانڈر حافظ نثار مارا گیا جبکہ اس کے ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔
جیو نیوز کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر بٹگرام میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا جس دوران پولیس اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم جوابی فائرنگ سے کالعدم تحریک طالبان شانگلہ ، تورغر کا کمانڈر حافظ نثار ہلاک ہو گیا ۔ ڈی پی اوراجہ صبور خان نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے حافظ نثا ر پولیس کو مطلوب تھا اورصوبائی حکومت نےا سکے سر کی قیمت 10لاکھ روپے مقرر تھی ۔ملزم نے گزشتہ روز 2ساتھیوں کے ساتھ ملکر پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا جس کے بعد وہ پولیس سے اسلحہ چھین کر فرار ہو گئے تھےتاہم آج ملزمان کے قبضے سے چھینا گیا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے ۔
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔