ابترصورتحال کے باوجود الیکشن وقت پر ہو ں گے:نو ید قمر

ابترصورتحال کے باوجود الیکشن وقت پر ہو ں گے:نو ید قمر
ابترصورتحال کے باوجود الیکشن وقت پر ہو ں گے:نو ید قمر

  

ٹنڈو محمد خان (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر دفاع نوید قمر نے کہا ہے کہ کراچی میں ایک حد تک سختی کرنے کی ضرورت ہے، امن و امان کی بگڑی صورتحال کے باعث حکومت نے ایکشن کیا، خراب صورتحال کے باوجود انتخابات وقت پر ہوں گے ۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ امن و امان کی خراب صورتحال کے دوران ماضی میں بھی الیکشن ہوئے اور اب بھی ہوں گے، سندھ میں پیپلزپارٹی کے خلاف ہمیشہ پرانے چہروں اور ناموں کی تبدیلی کے ساتھ اتحاد قائم ہوئے لیکن پیپلزپارٹی کامیاب ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن سے وہ لوگ پریشان ہیں جنہیں کامیابی کی آمید نہیں۔

مزید : ٹندو الٰہ یار