جدہ سے سیالکوٹ آنے والی قومی ایئرلائن کی پروازحادثے سے بال بال بچ گئی لیکن وجہ کیا بنی؟

جدہ سے سیالکوٹ آنے والی قومی ایئرلائن کی پروازحادثے سے بال بال بچ گئی لیکن ...
جدہ سے سیالکوٹ آنے والی قومی ایئرلائن کی پروازحادثے سے بال بال بچ گئی لیکن وجہ کیا بنی؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جدہ سے سیالکوٹ آنے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔طیارے نے لینڈ کیا ہی تھا کہ رن وے بیٹھ گیا۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ ایئر پورٹ کا رن وے اچانک بیٹھ گیا جس کی وجہ سے جدہ سے سیالکوٹ آنے والی پی آئی اے کی پرواز کا ٹائر پھٹ گیا۔اوربوئنگ سیون سیون سیون کا ٹائر مکمل طور پر ناکارہ ہوگیا۔نائنٹی ٹو نیوز کے مطابق اس دوران تین گھنٹے تک طیارہ گراونڈ کھڑا رہاجس سے آپریشن معطل ہوگیا۔حادثے سے پی آئی اے کو لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔لاہور سے نیا ٹائر منگوا کر پرواز روانہ کی گئی ۔
واضح رہے کہ سیالکوٹ ایئرپورٹ کے رن وے کی کچھ عرصہ قبل مرمت کی گئی تاہم اس کی حالت پھر خراب ہوگئی ہے۔