قمبر،اعظم سواتی 3 روزہ جسمانی ریمانڈپر پولیس کے حوالے
قمبر(ڈیلی پاکستان آن لائن)متنازعہ ٹوئٹس کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوزکے مطابق پی ٹی آئی سینیٹر کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیاگیا، عدالت نے اعظم سواتی کا3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کرد یا۔