لاہور میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا،کل پہلا روزہ ہوگا

لاہور میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا،کل پہلا روزہ ہوگا
لاہور میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا،کل پہلا روزہ ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا۔

 چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا گیا۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیاہے،دعا ہے اللہ پاکستان کو خوشحالی نصیب فرمائے،اللہ ملک پاکستان کو اندرونی اور بیرونی خطرات سے محفوظ فرمائے۔وطن عزیز بھی رمضان المبارک میں آزاد ہوا، ملک کو دہشت گردی سے پاک بنانا ہے ، اللہ ملکی تحفظ و استحکام کیلئے افواج پاکستان کی شہادتیں  قبول فرمائے، اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ آج پھر ایک ہی روزہ ہمیں عطا ہوا ہے، ملک میں وحدت پیدا کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، غزہ اور کشمیر کے مسلمانوں کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔

اس سے قبل رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت پشاور میں ہوا جبکہ ملک بھر میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔

اجلاس میں مرکزی و زونل ممبران پشاور ،وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو،محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان شریک تھے۔ پورے ملک میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرز لاہور، کراچی،کوئٹہ،اسلام آبادمیں منعقد کیے گئے۔