تونسہ بیراج، سیلاب، تمام بستیاں خالی کرانیکا حکم، نقل مکانی تیز

  تونسہ بیراج، سیلاب، تمام بستیاں خالی کرانیکا حکم، نقل مکانی تیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)دریائے سندھ نے تونسہ بیراج کے مقام پر کچے کے نشیبی علاقوں میں تباہی پھیلا دی،موضع نشان والا، بھیڈیں والی،ہنجرائی غیر مستقل،ہنجرائی غیر مستقل درمیانی، بیٹ خادم والا،بیٹ لومٹر والا،موضع پرہاڑ،جھنجھن والی،بستی واٹو،بستی کھلنگ بستی سکھانی، بستی شجرا، بستی بھٹار،بستی چانڈیہ سمیت کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں،سیلابی پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا جسکی وجہ سے کئی مکانات منہدم ہوگئے جبکہ گنا تل،چاول اور چارہ کی فصلیں بھی زیر آب آگئی جبکہ ان متاثرہ سیلابی علاقوں میں موجود سرکاری سکول مساجد قبرستا(بقیہ نمبر3صفحہ7پر)

ن بھی دریابردہوچکے ہیں،دوسری طرف عوامی خدمات میں ریسکیو پیش پیش ہیجنہوں نیکچے کے علاقیکے مقام پرریسکیوآپریشن کیااورآپریشن میں درجنوں افراداورانکے مویشیوں اورگھریلو سامان اور راشن بھی ریسکیو کئے،اس حوالے سیانچارج ریسکیو اسامہ ذیشان نے کہاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 24گھنٹے فلیڈ میں موجود ہیدریں اثنا سیکرٹری ایریگیشن ساؤتھ پنجاب،ایڈیشنل کمشنرڈیرہ غازیخان نیڈپٹی کمشنرکوٹ ادو،اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادواور ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران کیہمراہ فلڈ بند اور فلڈز کیمپس کا دورہ کیا،اس حوالے سیڈپٹی کمشنرکوٹ ادوسید منور عباس بخاری نے سیکرٹری ایریگیشن ساؤتھ پنجاب،ایڈیشنل کمشنرڈیرہ غازیخان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ سیلاب کے دوران زیر آب آنے والی تمام بستیاں خالی کرا لی گئیں اور متاثرین کو مال مویشی سمیت۔محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا،ضلعی انتظامیہ کے افسران اور ریسکیو ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ علاقے میں ہر قسمی سہولت بہم پہنچانے کیلئے چوبیس گھنٹے موجود ہیں بالائی مقامات سمیت ملک بھر میں مون سون کی بارشیں،دریاں و بیراجوں پر پانی کی سطح مزیدبلند ہونے سیدریائیسندھ میں سیلابی صورتحال برقرار،5روزسے بلندسطح میں کمی نہ آسکی،4لاکھ45ہزار کیوسک کاسیلابی ریلہ رواں دواں دریائے سندھ کے مقام تونسہ بیراج  پانی کی آمدمیں اضافہ ہوگیا،24گھنٹے میں 10ہزارکیوسک بڑھ گیا،ڈی جی خان کنیال کے علاوہ حفاظتی اقدامات کیتحت تونسہ بیراج سے نکلنے والی مرکزی نہریں تا حال بند ہے۔ملک بھر میں جاری مون سون بارشوں کے نتیجے میں دریاں میں پانی کے بہا کے بہا کی شرح میں اضافہ ھو گیا ھے چنانچہ موسم سرما میں آبپاشی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے ملک کے آبی ذخائر تربیلا و منگلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کا عمل جاری ہے دونوں ڈیموں میں پانی کی آمد زیادہ اور اخراج کم ہونے کے باعث ڈیم سے بھرنے لگے ھیں۔