ڈاکٹر شاہد مسعود کا میڈیا کو خیر باد کہنے کا فیصلہ واپس لینے کا اعلان، دوبارہ نیوز ون جوائن کرلیا

ڈاکٹر شاہد مسعود کا میڈیا کو خیر باد کہنے کا فیصلہ واپس لینے کا اعلان، دوبارہ ...
ڈاکٹر شاہد مسعود کا میڈیا کو خیر باد کہنے کا فیصلہ واپس لینے کا اعلان، دوبارہ نیوز ون جوائن کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے بڑا یوٹرن لیتے ہوئے ایک بار پھر سے نجی ٹی وی چینل ’ نیوز ون ‘ جوائن کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ڈاکٹر شاہد مسعود نے ایک ویڈیو پیغام میں میڈیا انڈسٹری کو خیر باد کہنے کا اعلان کیا تھا لیکن اب انہوں نے میڈیا انڈسٹری کو خیر باد کہنے کا فیصلہ واپس لے لیا اور دوبارہ نیوز ون جوائن کرلیا ۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود بول اور اے آر وائے سے پہلے نیوز ون میں کام کرتے تھے۔

ناقابل یقین خبر آگئی،ڈاکٹر شاہد مسعود نے ہتھیار ڈال دیے،میڈیا کو خیر باد کہہ دیا
نیوز ون جوائن کرنے کے بعد اسی چینل کے ایک پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جب سے ویڈیو شیئر کی ہے اس کے بعد گھر سے نہیں نکلا۔ میری خوش قسمتی ہے کہ لوگ میرے لیے دعا گو ہیں۔ میں جہاں بھی گیا نظریہ پاکستان کو زندہ رکھا اور مجھے فخر ہے کہ میں نے اپنے نظریے کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کیا۔ لوگ ہمیشہ پاکستان کے خلاف بات کرتے رہتے ہیں لیکن میں سرینڈر کرنے والا انسان نہیں ہوںمیں نے کبھی ہمت نہیں ہاری۔ میڈیا انڈسٹری کو نہیں چھوڑ رہا میں اپنا فیصلہ واپس لیتا ہوں۔

یونان بڑی تباہی سے بچ گیا ،فوج نے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد ایک ہفتہ قبل ملنے والا دوسری جنگ عظیم کا 550پونڈ وزنی بم ناکارہ بنا دیا
انہوں نے کہا کہ لوگ میڈیا کو رول ماڈل کے طور پر دیکھتے ہیں ، میڈیا کا رول کیا ہونا چاہیے تھا لیکن وہ کر کیا رہا ہے، کتنے لوگ مر رہے ہیں ، میڈیا نے اس صورتحال میں کیا کردار ادا کیا؟میڈیا کو معاشرے میں جو کردار ادا کرنا چاہیے تھا وہ نہیں ہوا، میڈیا کے لوگوں کو پیسوں کیلئے نہیں بلکہ ملک کیلئے کام کرنا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -