خرم شیر زمان نے آرمی چیف کے نام ویڈیو پیغام جاری کر دیا

    خرم شیر زمان نے آرمی چیف کے نام ویڈیو پیغام جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے نام ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔ویڈیو پیغام میں خرم شیر زمان نے کہا کہ شہید کا بھائی ہوں جس نے پاکستان کیلیے اپنی جان قربان کی، شہیدوں کے گھروں کی حفاظت کرنا افواج پاکستان کی ذمہ داری ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سندھ پولیس گھر میں گھس کر میری بیٹیوں اور بیوی کو ہراساں کر رہی ہے، آدھی رات کو 2 درجن پولیس اہلکار اور کئی سادہ کپڑوں میں لوگ میرے گھر گئے۔انہوں نے بتایا کہ مجھے اغوا یا قتل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، میرے گھر پر فارم 45 چوری کرنا ان کا مقصد تھا، جو ہونا تھا وہ ہوگیا احتجاج کرنا اور عدالتوں سے رجوع کرنا ہمارا آئینی حق ہے۔خرم شیر زمان نے کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 241 سے عام انتخابات میں حصہ لیا تھا جس میں ان کو شکست ہوئی تھی۔انہوں نے 48 ہزار 610 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے تھے جبکہ پیپلز پارٹی کے مرزا اختیار بیگ 52 ہزار 456 ووٹ سے کامیاب ہوئے تھے۔