دھند کی شدت میں کمی کا امکان، بارش برسانے والا سسٹم 14 جنوری کو ملک میں داخل ہوگا،محکمہ موسمیات

دھند کی شدت میں کمی کا امکان، بارش برسانے والا سسٹم 14 جنوری کو ملک میں داخل ...
دھند کی شدت میں کمی کا امکان، بارش برسانے والا سسٹم 14 جنوری کو ملک میں داخل ہوگا،محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(آئی این پی)ملک میں بارش برسانے والا سسٹم 14 جنوری کو داخل ہوگا،بادلوں کے اس سسٹم کے آنے سے بارش ہوگی جبکہ دھند کی شدت میں کمی آئے گی۔

محکمہ موسمیات کیمطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ  صوبے کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے،صوبے کے کئی مقامات پر شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ 50 میٹر تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات  نے ہفتہ کو لاہورمیں  بارش کی پیشگوئی کی ہے،شہر میں ہوائیں چلنے سے موسم مزید سرد ہو گیا،آج کم  سے کم  درجہ  حرارت  دس ڈگری  سینٹی گریڈ  ریکارڈ  کیا  گیا ہے ۔

مزید :

ماحولیات -